جہلم

عزت اور تکریم کے ساتھ ریٹائرڈ منٹ حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ پروفیسر مبشریٰ گوندل

جہلم: عزت اور تکریم کے ساتھ ریٹائرڈ منٹ حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،پروفیسر ثمینہ ضیاء تعلیمی میدان میں ایک درخشاں ستارے کا نام ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے اداکئے ہیں بہت عرصہ تک پرنسپل کے عہدے پر فائز رہے اساتذہ کی رہنمائی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پولیٹیکل سائنس اسسٹنٹ پروفیسر مس مبشریٰ گوندل نے پروفیسر ثمینہ ضیاء کی بطور پرنسپل ریٹائرڈ منٹ کے موقع پر کالج کے ہال میں منعقدہ پر وقار الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ اچھے ماہر تعلیم کے نام سے بھی جانے اور پہچانے جاتے ہیں تعلیم کے میدان میں آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آپ جیسے اچھے ماہر تعلیم ہی اچھے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوا کرتے ہیں، وقت کے دھارے نے انسانی سوچ کو بدل کر رکھ دیا ہے دنیا سمندر ہے، مگر یہ دنیا عارضی ہے، کبھی دور تھا کہ ریٹائرڈ کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا اور اب دور ہے کہ ریٹائرڈ منٹ خوشی سے لی جاتی ہے آج کے اس دور میں عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔

پروفیسر مسز عظمیٰ ارشد نے کہا کہ پرنسپل محترمہ ثمینہ ضیاء نے تعلیم کی شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ان کی تعلیمی خدمات ایک روشنی کی ماند ہیں خوش اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ محنتی جفا کش شخصیت کے مالک ہیں، آپ ایک تعلیمی اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،پروفیسر مس کنیز فاطمہ نے کہا کہ ہم تمام اساتذہ اکرام نے تعلیم کے میدان میں محترمہ پرنسپل ثمینہ ضیاء سے بہت کچھ سیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کا تعلیم کے ساتھ ایک مثالی لگاؤ ہے۔

انہوںنے پرنسپل صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ آپ ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی تعلیم کے ساتھ وابستہ رہیں اور ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔کالج کی ودیگر نے پرنسپل ثمینہ ضیاء کو انکی ریٹائرڈ منٹ پر انہیں تحائف کے ساتھ ساتھ پھولوں کے گلدسے پیش کئے گئے،تقریب میں کالج کی تمام اساتذہ اکرام سمیت جملہ اسٹاف نے بھرپورشرکت کی۔

تقریب کے اختتام میں محترمہ ثمینہ ضیاء کالج کے تمام اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیاب سروس میں میرے تمام اسٹاف کا بہت اہم کردار ہے جن کی بدولت میں عزت و تکریم کے ساتھ اپنی سروس مکمل کر پائی ۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل کے فرائض منصبی ایسوسی ایٹ پروفیسر نسرین عارف کو سونپ دیئے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button