جہلم

انجمن شہریان جہلم کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

جہلم: انجمن شہریان جہلم کی نو منتخب عہدیداران سے حلف وفاداری لینے کے لئے گزشتہ روز المرکز ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی، سیاسی ، مذہبی اورصحافتی حلقوں نے شرکت کی۔

نو منتخب کابینہ سے ممتاز شخصیت ڈاکٹر محمد رشید نیاز نے ان کے عہدوں کا حلف لیا، حلف لینے والوں میں چوہدری کامران شہزاد(صدر) شیخ مظفر حسین (سینئر نائب صدر) ملک امجد علی ( نائب صدر) ، حافظ اخلاق احمد (جنرل سیکرٹری) ، طارق محمود(جائنٹ سیکرٹری) ، شیخ ذوالفقار علی کاشف( فنانس سیکرٹری) اور سید مظہر عباس نقوی (سیکرٹری نشر و اشاعت )شامل تھے۔

اس موقع پر سابقہ کابینہ نے نو منتخب کابینہ کا خیر مقدم کیااور اس امر کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران شہری مسائل کی حل طلبی کے لئے بہتر انداز میں خدمات پیش کریں گے۔ چوہدری کامران شہزاد(صدر) نے تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر جو اعتماد کیا ہے، ہم اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہر کی بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button