پنڈدادنخان

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم نے فی الحال سکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ولایت اللہ شاہ

پنڈدادنخان: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کا فی الحال سکول بند نہ کرنے کا فیصلہ، جن ڈسٹرکٹ میں کورونا وائرس کے کیسز سے زیادہ آ رہے ہیں، ان ڈسٹرکٹ کے سکولوں کو 15 دن کے لیے بند کیا جا رہا ہے خوش قسمتی سے ہمارے ضلع جہلم میں ابھی کورونا کیسز اس لیول پر نہیں گئے کہ اسکولوں کو بند کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار سی اوایجوکیشن ولایت اللہ شاہ نے پریس کلب (رجسٹرڈ) پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہمیں بھی گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق پندرہ دن کے لیے اسکول بند کرنا پڑیں گے لیکن ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ضلع میں کورونا کیسز کی شرع اس لیول پر نہیں ہے کہ اسکولوں کو فوری بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا کے بعد جن بچوں نے سکول جانا چھوڑ دیا ہے ان بچوں کو دوبارہ سکول لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں لمبی چھٹیوں کے بعد اکثر بچے سکول چھوڑ گئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ غربت کی وجہ سے انکے والدین فیسیں جمع نہ کراسکے اور کچھ بچے سرکاری اسکولوں سے اپنے علاقوں میں مائی گریٹ کر گئے ہیں، ان بچوں کو سکول واپس لانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فارم ب داخلہ کے لیے انتہائی ضروری ہے لیکن فارم ب نہ ہونے کی وجہ سے کسی بچے کا داخلہ نہیں روک سکتے اس کو اتنی سہولت ضرور دی جا سکتی ہے کہ وہ بعد میں فارم ب جمع کرا دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button