پولیس نے پنڈدادنخان کو ڈاکوؤں کو ٹھیکے پر دے دیا؟، چار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا

0

پنڈ دادنخان: للِہ خوشاب روڈ مسلح ڈاکوؤں کا راج، دس دنوں میں مسلح ڈکیتی کی تیسری واردات مسلح ڈاکوؤں لاکھوں روپے کر فرار، ڈاکو جاتے ہوئے لاکھوں روپے کے علاوہ مسافروں سے بٹوے، جیکٹ اور چاردیں بھی لے گئے ، پولیس بے خبر، عوام بے یارومدگار، سماجی تنظیموں، انجمن تاجران کی مذمت، ڈکیتی کی تیسری واردات ایک ہی جگہ پر ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ خوشاب روڈ مسلح ڈاکوؤں کا راج ہے، دس دنوں میں مسلح ڈکیتی کی تیسری واردات کی گئی، گزشتہ رات کوٹ حبیب اللہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا، ڈاکو پہلے کی طرح پیدل فرار ہوگئے، مسافر بے یارومدگار، وایرن روڈ پر کھڑے رہے۔

واردات کوٹ حبیب اللہ کے قریب ٹوٹے ہوئے پل پر رات 12 بجے ہوئی، ڈاکو متعدد افراد کو لوٹ کر باآسانی پیدل فرار ہوگئے، ڈاکو لاکھوں روپے کے علاوہ مسافروں سے جیکٹ، چادریں ،پرس وغیرہ بھی لے گئے۔

پولیس سارے واقعہ سے بے خبر رہی، سماجی تنظیموں انجمن تاجران نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنڈدادنخان پولیس تمام واقعات سے بے خبر ہے اور گشت کا کوئی انتظام نہیں، دس بجے کے بعد موٹر وے پر سفر نا ممکن ہوگیا ہے اور عوام میں شیدید خوف و ہراس عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لے اور نااہل پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لے پرامن تحصیل میں ایسے واقعات پولیس کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.