دینہاہم خبریں

مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق

دینہ: جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدنی محلہ جہلم کے مہتم اورتحریکِ خدامِ اہلسنت والجماعت پنجاب کے امیر مولاناقاری محمد ابوبکر صدیق نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت انتہائی افسوس ناک سانحہ ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مولانا سمیع الحق کی رحلت سے پورا عالم اسلام ایک عظیم دینی علمی و روحانی ہستی سے محروم ہوگیا ہے مولانامرحوم کی دینی و علمی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی اور اتنی اہم اور عالمی سطح کی شخصیت کی حفاظت کا انتظام نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے اورہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس کے ذمہ دار ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ملک کے جید علمائے کرام کی حفاظت کا انتظام کیا جائے ۔

اس موقع پر حضرت مولانا مفتی محمد شریف عابر ،مہتمم جامعہ و ، شیخ الحدیث حضرت مولاناقاری ظفر اقبال ، مولانا حافظ حسین احمد مدنی ، مولانا نور اشرف ہزاروی، مولانا عبد الودود، مولانا قاری نور حسین ، مولانا قاری اختر حسین ، مولانا قاری عطاء اللہ طارق، مولانا قاری عمر فاروق ، مولانا غلام جیلانی، قاری شہزاد قمر، مولانا قاری محمد اسلم ، مولانا مفتی ریاض گلزار، مولاناحافظ محمد سعید، قاری ممتاز حسین و دیگر علمائے نے مولانا کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اسے پورے عالم اسلام کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا ۔ ہم حضرت کے جملہ معتقدین و مریدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاء گو ہیں کہ رب تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے،ہم اس موقع پر ملکی سطح کی جید علماء کرام سے رابطے میں ہیں اور ہمارے اکابرین طے کریں گے ہم اسی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button