محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو انتظامیہ کی طرف سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محر م الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو انتظا میہ کی طر ف سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سیکیورٹی، صفائی،لائٹنگ، پانی کا چھڑکاو،تجاوزات کا خاتمہ، کیبل، بجلی اور ٹیلی فون کی تاریں، راستوں کو کلیئر کرنا تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیا لات کااظہار انہوں نے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ایم جہلم، دینہ، سوہاوہ، کھیوڑہ، سی او ضلع کونسل ملک ساجد، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر ڈاکٹر عابد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو اور دیگر اداروں سے نمائندگان اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں، روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایم سیز، واپڈا، سوئی گیس، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں تمام تر انتظامات مکمل رکھنے اور روٹس کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔ مقررہ راستوں سے طے شدہ وقت کے مطابق جلوسوں کا گزر یقینی بنا یا جائے ۔ہم سب کو آپس میں باہمی تعاون اور اخوت سے محرم الحرام کے تقدس اور احترام کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کو ئی بھی ہمارے امن میں خلل ڈالنے کی کو شش نہ کرے ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کنٹرول روم کو فعال کرنے اور مانیٹرنگ کے احکامات دیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.