ضلع جہلم کی مختلف اساتذہ تنظیموں کی طرف سے متفقہ طور پر ’’جہلم ٹیچر الائنس‘‘ کا قیام

0

پڑی درویزہ: ضلع جہلم کی مختلف اساتذہ تنظیموں کی طرف سے متفقہ طور پر’’ جہلم ٹیچر الائنس ‘‘ کا قیام ۔ محمداشفاق رانا صدر ، محمد احسان الٰہی شاکر جنرل سیکریٹری اور خاور حجازی کوارڈینیٹر منتخب کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سید حسن شاہ، فرخ محمود اور امجد علی چشتی کی کوششیں رنگ لائیں اور ضلع بھر کی نو بڑی اساتذہ تنظیموں میں بڑے اتحاد پر اتفاق ہو گیا اور پنجاب ٹیچر یونین کے فورم پر ہی’’ جہلم ٹیچر الائنس ‘‘کا قیام عمل میں آگیا ۔

اجلاس کے شرکا میں پنجاب ٹیچر یونین امتیاز عباسی گروپ کے صدر چوہدری ارشد محمود ، پی ٹی یو غلام محی الدین گروپ کے صدر محمد احسان الٰہی شاکر ، پی ٹی یو ،رائے مصطفی گروپ کے صدر محمد رفیق ، ایس ای ایس یونین ضلع جہلم کے صدر سید ارشدحسین شاہ ، انگلش ٹیچر یونین ضلع جہلم کے صدر محمد انور سہیل ، صدر تنظیم اساتذہ جہلم خاور ندیم حجازی ، صدر عربی اساتذہ یونین قاری محمد رفیق ، ڈویژنل صدر پی ای ٹی اے محمد اکرم جہانگیری اور صدر آئی ٹی ٹیچر یونین ضلع جہلم بلال احمد شامل تھے ۔

اجلاس میں اساتذہ کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے بڑے اتحاد کو وقت کی اہم ضرور ت قرار دیا گیا جس پر مکمل اتفاق کیا گیا ۔

اجلاس کے متفقہ فیصلے کے مطابق جہلم ٹیچر الائنس کے نام سے بڑے اتحاد کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا جس کے نتیجے میں شرکانے دلی مسرت کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے متفقہ فیصلے کے مطابق محمد اشفاق رانا کو میں جہلم ٹیچر الائنس کے صدر ، محمد احسان شاکر جنرل سیکریٹری جبکہ خاور ندیم حجازی کو بطور کوارڈینیٹر منتخب کر لیا گیا ۔

اس مو قع پر نئے عہدیداران کا کہنا تھا کہ جہلم ٹیچر الائنس کا فورم دوران ملازم بروقت اساتذہ کی ترقی ،اضافی ترقیوں ، اساتذہ پر آئے روز عائد کیے جانیوالے بے جا جرمانوں اور سزاؤں سے نجات ، غیر تربیت یافتہ اساتذہ کی سالانہ ترقیاں اور بقایاجات کی ادائیگی ، اساتذہ کی سرکاری طور پر منظور شدہ چھٹیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور ریٹائر ہونے والے اساتذہ کی ’’لیو ان کیشمنٹ ‘‘ جیسے اہم ترین مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جد وجہد کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.