جہلم

الیکشن کمیشن جہلم نے عوام الناس کی معلومات کے لیے حتمی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے

جہلم: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق ضلع جہلم میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 10,04,621ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5,22,503اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4,82,118ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 67,40,336ہوگئی۔

سرکاری خبررساں ادارے کو دستیاب معلومات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام ا لناس کی معلومات کے لیے تمام صوبہ جات کی ضلع وار حتمی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔حتمی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی ڈویڑن کے چاروں اضلاع (اٹک ،چکوال ،جہلم ،راولپنڈی ) میں مجموعی رائے دہندگان کی تعداد 67,40,336ہوگئی ہے۔

اے پی پی کو حاصل دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حتمی انتخابی فہرست میں ضلع راولپنڈی میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 32,88,050ہے جن میں 17,14,035مرد ووٹرز جبکہ 15,74,015خواتین ووٹرز شامل ہیں۔تناسب کے حساب سے ضلع راولپنڈی میں 52فی صد مرد ووٹرز جبکہ 48فی صد خواتین ووٹرز ہیں۔

ضلع اٹک میں مجموعی رائے دہندگان کی تعداد 12,76,420ہوگئی ہے جن میں 6,68,306مرد ووٹرز اور 6,08,114خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ضلع چکوال میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 11,71,245ہے جن میں 5,97,834مرد اور 5,73,411خواتین رائے دہندگان شامل ہیں۔

ضلع جہلم میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 10,04,621ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5,22,503اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4,82,118ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے رائے دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے درست اندراج کی تصدیق کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button