جہلم

آئیسکو کی نااہلی؛ جہلم کے محلہ محمودہ آباد میں بجلی کا پول شارٹ ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کی بھینس ہلاک

جہلم: آئیسکو سرکل اربن سب ڈویژن کے ذمہ داران کی نااہلی، شہر سے ملحقہ علاقہ محلہ محمودہ آباد میں بجلی کا پول شارٹ ہونے سے لاکھوں مالیت کی بھینس ہلاک ہو گئی، متاثرہ شہری سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل اربن سب ڈویژن کے علاقہ محلہ محمود آباد میں اسلام پورہ کے رہائشی اشفاق نامی شخص کی لاکھوں روپے مالیتی بھینس بجلی کے پول میں کرنٹ آنے کے باعث جاںبحق ہو گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ کھمبے میں کرنٹ آنے کی تحریری وزبانی طور پر متعلقہ سب ڈویژن کے افسران و اہلکاروں کوبتا چکے ہیں لیکن اربن سب ڈویژن میں تعینات عملہ صارفین کی داد رسی کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے جس کی وجہ سے اشفاق نامی شخص کو لاکھوں روپے مالیتی بھینس سے ہاتھ دھونا پڑے۔

علاقہ مکینوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی ، آئیسکو چیف اسلام آباد سے نوٹس لینے اور نقصان پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button