جادہ تا بالا بھٹیال جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے ہر روز قیمتی جانوں کا ضیاع

0

جہلم: جادہ تا بالا بھٹیال جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے ہر روز قیمتی جانوں کا ضیاع، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نوٹس لے،کئی دہائیوں سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والی شاہراہ اعظم کے دونوں اطراف اندرون شہر سروس روڈ نہ ہے جس کی وجہ سے رکشہ چنگ چی اور موٹرسائیکل سوار تیز رفتار گاڑی کی زد میں آجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے گنجان آباد علاقوں جادہ ،کالاگجراں ،گجر پور ،بالا بھٹیال ،کشمیر کالونی،سے گزرنے والی جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو تا جارہا ہے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ داران کی بے حسی ناقابل فہم ہے کیونکہ اس سروس روڈ کے نہ ہونے سے آئے روز موٹرسائیکل ،سائیکل اور رکشہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آجاتے ہیں جس کی وجہ سے جانی نقصان معمول ہے بارہاں میڈیا کی نشاندہی کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ارباب اختیار تاحال ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

جہلم کے شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور اس سروس روڈ کی اہمیت سے متعلق ارباب اختیار کو آگاہ کریں تاکہ جادہ تا بالا بھٹیال جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ کی تعمیر مکمل ہو سکے اور آئے روز ہونے والے حادثات میں کمی کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.