جہلماہم خبریں

کورونا وباء کے دوران عیدالفطر کے بعد عید قربان؛ ضلعی انتظامیہ نے سرجوڑ لئے

جہلم: کورونا وباء کے دوران عیدالفطر کے بعد عید قربان کے لئے مویشی منڈی قربانی ، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور دیگر امور کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے لئے انتظامیہ نے سرجوڑ لئے ، محکمہ لائیو سٹاک ، ضلعی انتظامیہ تحصیل میونسپل کارپوریشن ، پولیس ، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ملکر حتمی پلان مرتب کریں گے۔

ابتدائی پلان کے مطابق کورونا وباء کے دوران مویشیوں کی گلی محلوں ، چوراہوں بازاروں اور قصابوں کی دکانوں پر خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائیگی ، تمام ادارے ملکر کورونا وباء کے تناظر میں اپنے اپنے علاقوں میں آبادیوں سے ہٹ کر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دینے پر غور کریں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی طور ر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر سے دورمویشی منڈیاں لگانے کی اجازت عید قربان سے صرف ایک ہفتہ پہلے دی جائیگی ، مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لئے پلان ترتیب دیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام ادارے کورونا ، ڈینگی اور کانگو وائرس کے ممکنہ حملوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ، جبکہ ماضی میں مویشی منڈیوں سے لیکر دیگر امور ادا کرنے واے افسران سے بھی رائے لی جارہی ہے تاکہ عید قربان پر جامع پلان ترتیب دیا جا سکے ، جس کا مقصد عید قربان میں مویشیوں کی خریداری ، قربانی کا فریضہ اورشہریوں کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس عید قربان پر صفائی پلان میں بھی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ، صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے سینٹری سٹاف کی تعداد کو بھی بڑھایا جائیگاجبکہ اس حوالے سے رضا کارفورس سے خدمات بھی لی جائیں گی ، پلان کی حتمی منظوری ڈپٹی کمشنر ،کمشنر راولپنڈی کے صلاح مشورے کے بعد دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button