جہلم

جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر، جہلم سمیت مختلف علاقوں و دیہات رنگ نور میں ڈوب گئے

جہلم: ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جہلم سمیت مختلف علاقوں و دیہات رنگ نور میں ڈوب گئے ، جبکہ ہر سودرود وسلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرورکائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ضلع بھر کے علاقوں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا یا جا رہاہے ، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں و دیہاتوں کی مساجد ، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا یا جا رہا ہے۔

عاشقان رسول ﷺ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر یں گے ، آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے ، آپ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ﷺ ہے۔

رسول کریم ﷺسے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں ، آپ ﷺ نے امن و محبت ، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے ، دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرنے شروع کر رکھے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button