سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرناجہلم کے نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے دھر لیا، دو شرابی بھی گرفتار

0

جہلم: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کا ایکشن،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرناجہلم کے نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے دھر لیا،دو شرابی بھی گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق صداقت علی T/ASIتھانہ سول لائن جہلم بسلسلہ گشت پیراغیب موجود تھے بذریعہ سوشل میڈیا اور تصاویر موصول ہوئی جن میں ایک شخص ویڈیو میں بذریعہ آٹومٹیک رائفل ہوائی فائرنگ کر رہا ہے اور تصاویر میں مختلف قسم کا اسلحہ کی نمائش کر رہا ہے۔

ویڈیو اور تصاویر میں موجود شخص کے متعلق دریافت پر مذکورہ شخص کا نام و پتہ بعد دریافت حیدر علی ولد منظور حسین سکنہ ساحل کالونی گلی نمبر 2جہلم معلوم ہوا۔ مذکورہ ملزم کے خلاف AO13-1i/20/65،337Hii/188ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مطلوب حسین SIتھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزمان احتشام علی ولد محمد یونس سکنہ محلہ پرانی تحصیل پنڈدادنخان، شاہد اقبال ولد عبدالرحمن سکنہ محلہ اسلام نگر تحصیل پنڈدادنخان کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے 11آرٹیکل کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.