پنڈدادنخان میں تین روز قبل لاپتہ ہونے والا 18سالہ نوجوان شدید زخمی حالت میں مل گیا

0

پنڈ دادنخان: تین روز قبل لاپتہ ہونے والا اٹھارہ سالہ نوجوان زخمی حالت میں مل گیا، نوجوان واٹر ٹینک سے ملا، نوجوان کو ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل لاپتہ ہونے والا 18 سالہ نوجوان محمد طارق نوتعمیرشدہ کالونی کے بیس فٹ اونچے واٹر ٹینک سے شدید زخمی حالت میں مل گیا ۔ نوجوان طارق کا گلا کٹا ہوا تھا اور بازو پر تیز دھار آلے سے کٹ لگے ہوئے تھے۔

تین روز قبل نوجوان طارق کے لاپتہ ہونے پر گھر والوں نے تھانہ پنڈدادنخان میں رپورٹ درج کرا کر اس کی تلاش شروع کی گئی جو کہ ناکام ثابت ہوئی اوربالآخر12 فروری کو غیر استعمال شدہ زمین سے بیس فٹ اونچی واٹر ٹینک میں اسے شدید زخمی حالت برآمد کر لیا گیا جس کے دونوں بازووں پر تین تین انچ کے زخم موجود تھے اور گلا کٹا ہوا تھا۔

نوجوان کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.