جہلم

وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر فرنٹ ڈیسک کے 2963 ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم سمیت پنجاب بھرکے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے احسن اقدام، وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر فرنٹ ڈیسک کے 2963 ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا۔

ریگو لر کئے جانے والے ملازمین میں 2506 پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ، 382 سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ،37 ہارڈویئراسسٹنٹ، 37 ڈیٹاپروسیسنگ آفیسر اور ایک ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹرشامل ہیں۔فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین نے ریگولر کئے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکرکیا۔

فرنٹ ڈیسک ملازمین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مستقل کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں ہم اور ہمارے خاندان وزیراعلیٰ پنجاب کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button