جہلم

محکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے ملازمین کا محکمانہ سطح پر احتساب کرنے کا فیصلہ کر لیا

جہلم: محکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے ملازمین کا محکمانہ سطح پر احتساب کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

اس سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کے متعلقہ دفاتر کے سربراہان سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات پر مبنی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ریکارڈ کی فراہمی کے لئے ملازمین کو 4 روز کی مہلت دی گئی ہے، محکمہ بلدیات پنجاب کے پاس ریکارڈ جمع ہونے کے بعد ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائیگی اور ملازمین کے اثاثوں کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button