دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب دریا میں 4 نوجوان ڈوب گئے، ایک نوجوان جاں بحق، 3 نوجوانوں کو زندہ بچا لیا گیا

دینہ کے رہائشی 4نو جوان نواحی علاقہ شیخو پو رپنڈوری کے مقام پر دریا میں نہاتے ہو ئے ڈوب گئے ، 30سالہ نو جوان ڈوب کر جاں بحق جبکہ 3کو زندہ بچا لیا ، ریسکیو 1122نے جاں بحق ہو نے والے نو جوان کی لاش کو 21گھنٹے کی جدو جہدکے بعد دریا سے نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے رہائشی 4نو جوان نہانے کی غرض سے دینہ کے علاقہ شیخو پو ر پنڈوری کے مقام پر دریا میں گئے اور نہاتے ہو ئے پانی کی تیز لہروں نے دبوچ لیا اور انہیں بہا کر لے گئی جس سے 30سالہ نو جوان فتح خان ولد عبدا لحکیم خان سکنہ اقبال ٹاؤن دینہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

فتح خان کے 3ساتھی نعمت خان ، فضل خان اور عبدالرحمن خان پانی کے درمیان خشکی میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو 1122نے مو قع پر پہنچ کر انہیں باہر نکالا۔ ڈو ب کر جاں بحق ہو نے والا نو جوان فتح خان کی لاش کو ریسکیو 1122 نے 21گھنٹے کی جدو جہد کے بعد دریا سے باہر نکال لیا۔

نوجوان فتح خان رکشہ ڈرائیور تھا اور اپنا رکشہ کھڑا کر کے دوستوں کے ساتھ نہانے گیا تھا ، نو جوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button