جہلم

صحافی دوران کوریج ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: صحافی دوران کوریج ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، صحافی اپنی صحافتی ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ اپنی حفاظت کوبھی یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاجا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود نے مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران ِکوریج ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور ہاتھوں کو صابن کیساتھ ساتھ ہینڈ سینی ٹائزر سے صاف کریں تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ آج جس صفائی اور ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال کامحکمہ صحت کے ماہرین تذکرہ کر رہے ہیں 14 سو سال قبل نبی پاک ﷺ نے نماز فرض کرکے پانچ وقت وضو کے ذریعے ہینڈ سینی ٹائز کرنے کا حکم جاری کیا اگر ہم پنجگانہ نماز کو معمول بنا لیں تو لا تعداد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button