جہلم

ضلع جہلم میں چینی بحران، شہری ہلکان، دکاندار ڈٹ گئے

ضلع جہلم میں چینی کا بحران ختم نہ ہوسکا، حکومتی ریٹ پر چینی کی فروخت مسلہ فیثا غورث بن گیا حکومت نے چینی کی قیمت 85روپے مقرر کی، سپلائی بھی دے رہی ہے مگر حکومت اوپن مارکیٹ میں چینی کی طلب پوری نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے اکثر وبیشتر علاقوں میں چینی 100سے زائد قیمتوں پر فروخت بعض علاقوں میں کریانہ فروشوں نے چینی فروخت کرنی ہی بند کردی او ر موقف اختیار کیا ہے کہ 96روپے والی چینی 85 نہیں بیچ سکتے اس لئے چینی بیچتے ہی نہیں۔کریانہ فروش رمضان میں چینی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

واضح رہے کہ مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔صرف چینی ہی نہیں دیگر اجناس اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کرے اور عوام کو ریلیف دے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button