دینہ میں معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے پھوپھی کو قتل کر دیا، ایک شخص زخمی

0

دینہ: معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پھوپھی کو قتل کر ڈالا جبکہ بچانے والا ایک شخص بھی شدید زخمی ،ملزم موقع سے فرار ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ٹھیکریاں دینہ کے رہائشی 24سالہ کامران نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی گھر میں ناشتہ بناتی ہوئی پھوپھی اختر بی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے عورت سر پر فائر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ عورت کو بچانے کی کوشش کرنے والا ایک شخص محمد آصف بھی ٹانگ پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

ملزم کامران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا جہاں زخمی ہونیوالے شخص آصف کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا ،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کر لی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.