سوہاوہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں اینستھیزیا کی ریٹائرمنٹ کے بعد مسلسل 5 ماہ سے آپریشن کا سلسلہ بند

سوہاوہ: ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اینستھیزیا کے ڈاکٹر مشتاق کی ریٹائرمنٹ کے بعد مسلسل پانچ ماہ سے آپریشن کا سلسلہ بند ، مریض ذلیل و خوار، مریضوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کیا جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اینستھیزیا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے بڑے آپریشن بالخصوص سی سیکشن کے مریضوں کو راولپنڈی اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب مریض سخت پریشانی کا شکار ہے ۔

ضلع جہلم میں اینستھیزیا ڈاکٹر کی سیٹیں خالی ہیں جبکہ محکمہ صحت کے ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں سے غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث اینستھیزیا کے ڈاکٹروں کی تعیناتی نہ کروا سکے ۔

عوام نے صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوردیگر وفاقی و صوبائی وزرا سمیت انتظامیہ سے اپیل ہے کہ تحصیل کے واحد ہسپتال میں گزشتہ کئی ماہ سے آپریشن نہ ہونے سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے برائے مہربانی اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ضلع بھر میں خالی سیٹوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button