جہلم پولیس نے 6 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے جنسی بھیڑیئے کو گرفتار کرلیا

0

جہلم: پولیس تھانہ صدر نے 6سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جہلم کو محمد ابراہیم ولد زبیع اللہ ساکن مہمند ایجنسی حال مقیم کالا دیو جہلم نے درخواست دی کہ ولی خان ولد استم خان ساکن چونترہ نے میرے 6 سالہ بھائی سے بدفعلی کی ہے۔

تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ولی خان ولد استم خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.