جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 2 افراد میں کورونا کی تصدیق، ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 467 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں مزید 2 افراد میں کورونا کی تصدیق، ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 467 ہو گئی، 9 اموات جبکہ 439 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 4183 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 467 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تک 437 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 439 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ 17 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 15 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 2 افراد ابھی تک اپنے اپنے اضلاع میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں، جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button