جہلماہم خبریں

جہلم شہر اور گردونواح میں مسلسل لوڈشیڈنگ، شدید گرمی اور حبس عوام بلبلا اٹھے

جہلم: شہر اور گردونواح میں مسلسل لوڈشیڈنگ،شدید گرمی اور حبس عوام بلبلا اٹھے، کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے،بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کی قیمتی اشیاء جل گئیں،شہریوں کا شدید احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا شدید حبس اور گرمی سے ستائے ہوئے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں ،دوکاندار اور بجلی سے وابستہ چھوٹی صنعتیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید متاثر ہو ئی ہیں، کئی بار عوامی و سماجی حلقوں کے نوٹس دلانے کے باوجود آئیسکو جہلم کے ذمہ دار ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

جہلم میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جو کہ سراسر زیادتی ہے اس سلسلہ کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے اس سے نہ صرف کاروباری طبقہ بلکہ غریب محنت کش بھی متاثر ہوئے ہیں۔ عوامی سماجی اور کاروباری تنظیموں نے آئیسکو جہلم کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کریں وگرنہ وہ اپنا لائحہ عمل خود اختیار کریںگے جس کی تمام تر ذمہ داری جہلم آئیسکو کے ذمہ داران پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button