جہلماہم خبریں

خواتین کا معاشی تحفظ تعلیم ہی سے ممکن ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے عالمی یام خواتین کے موقع پر کہاہے کہ خواتین کا معاشی تحفظ تعلیم ہی سے ممکن ہے اور خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں جوکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حقوق کے متعلق آگاہی سے ممکن ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے دفتر میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے خواتین کو معاشی تخفظ، اعتماد اور ترقی کی دوڑ میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے تاریخی قانون سازی کی ہے ۔

اسی ضمن میں آج وومن ڈے کے موقع پر انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،واک میں خواتین ڈاکٹرز، نرسز، اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال فاروق بنگش نے کہاکہ دین اسلام نے عورت کو ہر طرح سے تخفظ فراہم کیاہے اور جنت ماں کے قدموں میں تلاش کرنے کا حکم دے کر خواتین کو ایسا عظیم اور اعلی رتبہ دیا ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button