جہلم

حکومت عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولتیں پہنچانے کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ میلہ اور مدد گارسنٹر میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد محمود چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت میلہ کے انعقاد کا مقصد ضلع بھر کی عوام کو اپنی صحت کے سلسلہ میں معائنہ ، لیب ٹیسٹ ، کونسلنگ اور دیگر طبی سہولیات کی مفت فراہمی اور صحت عامہ کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار خالد، ملک عدنان صفدر سمیت محکمہ صحت کے افسران و اہلکار موجود تھے۔

ایم ایس ڈاکٹر چوہدری خالد محمود نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ صحت میلہ 24 فروری تک جاری رہے گا، انہوں نے بتایا کہ صحت کیمپس کا انعقاد ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع جہلم کی تمام تحصیل ہسپتالوں اور مخصوص دیہی و بنیادی مراکز میں بھی کیا گیاہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صحت میلہ میں مرحلہ وار آنے والے مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے پہلے مرحلہ میں رجسٹریشن ، دوسرے مرحلہ میں طبی علامات کا ریکارڈ ، تیسرا مرحلہ میں خون ٹیسٹ برائے ہیپاٹائٹس بی اورسی ، ایچ آئی وی ملیریا، شوگر ٹیسٹ اور چوتھے مرحلہ میں ویکسی نیشن تجاویز ، چھٹے مرحلہ میں ٹی بی کی سکریننگ اور ساتویں مرحلہ میں حمل کے دوران خواتین کا طبی معائنہ شامل ہے ۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پنجاب حکومت کی طرف سے مفت سہولت بھرپور فائدہ اٹھائیں اور بیماری کی صورت میں مفت علاج کروا کر صحت مند ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button