دینہ کے نوجوان کو ساؤتھ افریقہ میں ڈاکوؤں نے بے دردی سے قتل کر دیا

0

دینہ: دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی 37سالہ محنت مشقت کے لئے ساؤتھ افریقہ جانے والا 9ماہ کے بچے کے باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق،ڈاکوؤں نے لوٹنے کے بعد بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،جاں بحق ہونیوالا نوجوان روزگار کے سلسلہ میں ایک سال قبل ہی ساؤتھ افریقہ گیا تھا،والدین غم سے نڈھال، نوجوان کی میت اتوار کی شام پاکستان دینہ پہنچے گی ، نوجوان کے ورثاء کا شدید احتجاج و زیر اعظم عمران خان سے ساؤتھ افریقہ کی گورنمنٹ سے انصاف کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق حصول روزگار کے لئے ساؤتھ افریقہ جانے والا ایک اور نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ کھٹانہ بوہڑیاں کا رہائشی 37سالہ وجاہت علی ولد میر زمان جوکہ ایک سال قبل محنت مشقت کے لئے ساؤتھ افریقہ گیا ہوا تھا کہ ڈاکوؤں نے موبائل فون ،نقدی و دیگر سامان لوٹنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

وجاہت علی ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں رہائش پذیر تھا اور ایک نجی کمپنی کی گاڑی میں بریڈ سپلائی کرے بچوں کے لئے رزق کما رہا تھا ، جاں بحق ہونیوالے وجاہت علی کا 9ماہ کا ایک بیٹا ہے اور ملک مظہر علی اور ملک غضنفر علی کا کزن تھا ، نوجوان کی موت کی خبر اہلخانہ پر بجلی بن کر گری۔

نوجوان کی میت اتوار کی شام پاکستان دینہ پہنچے گی ،متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کی گورنمنٹ سے انصاف دلایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.