جہلم

محکمہ مال میں احتساب کیلئے پنجاب بھر کے ملازمین کی فہرستیں تیارکرنے کا آغاز

جہلم: محکمہ مال میں احتساب کیلئے پنجاب بھر کے ملازمین کی فہرستیں تیارکرنے کا آغاز۔ اگلے چند ہفتوں میں کریک ڈاؤن متوقع۔

محکمہ مال پنجاب کے افسران اور پٹواریوں کے خلاف قبضہ گروپس کی سرپرستی کرنے کے الزام میں پنجاب حکومت نے جہلم سمیت تمام 36 اضلاع میں کریک ڈاؤن کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہلم سمیت پنجاب بھر میں 1 لاکھ سے زائد قبضہ گروپس کیخلاف مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، زیر سماعت مقدمات میں 5 ہزار سے زائد محکمہ مال کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جن میں تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ، گرداور ،پٹواری اور مختلف ممبران صوبائی اسمبلی کے رشتے داروں کے نام بھی شامل ہیں جن کی فہرست خفیہ اداروں نے تیار کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہیں ۔

جہلم سمیت محکمہ مال پنجاب کے کرپٹ ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن میں نیب سمیت دیگر ادارے حصہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button