جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 3 پولیس اہلکار زخمی، اشتہاری ملزم اور منشیات فروش ہلاک

جہلم: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں چرس، شراب کی بوتلیں اور جدید ناجائر اسلحہ بر آمد،ملزم اشتہاری ا ور بد نام زمانہ منشیات فروش ہلاک،شہریوں کاڈی پی او جہلم کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق سورس اطلاع پر تھانہ سول لائن پولیس نے ہمراہ نفری بد نام زمانہ منشیات فروش راجہ حسیب ولد راجہ ادریس ساکن شمالی محلہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیاتوملزمان سے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا، منشیات فروشوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کے حامی مرد و خواتین مزاحمت کرتے ہوئے پولیس ریڈنگ پارٹی پر حملہ آور ہو گئے اور مزاحمت کرتے ہوئے ملزمان راجہ حسیب اور راجہ سہیل کو پولیس حراست سے چھوڑانے میں کامیاب ہو گئے۔

بذریعہ وائرلیس بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی.راجہ حسیب,راجہ سہیل بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ و ملزم اشتہاری راجہ سعادت عرف سعدی/فیصل شہزاد ولد محمد افتخار سکنائے سرائے عالمگیر ضلع گجرات نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور مرد و خواتین نے چھت سے پتھروں اور گملوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجہ میں پولیس کے 3 جوان سب انسپکٹر شعیب اصغر تھانہ سول لائن، کانسٹیبل خرم سجاد تھانہ صدر ملزمان کی فائرنگ اور کانسٹیبل صلاح الدین ہمایوں محافظ سیکٹر1 گملے سر میں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کانسٹیبلان کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے DHQاورBBHہسپتال راولپنڈی ریفرکر دیا گیا جبکہ 2 حملہ آور راجہ سعادت عرف راجہ سعدی ملزم اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ اور فیصل شہزاد ولد محمد افتخار سکنائے ضلع گجرات اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے موقع سے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ شہری ، سماجی ، رفاحی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ اور ضلع جہلم کی پولیس کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button