جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کوروزانہ کی بنیاد پر سپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دیا ۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین ، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، ڈی او سوشل ویلفیئرواجد چوہدری، محکمہ ماحولیات، محکمہ زراعت، پی ڈی ایم اے ،اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

سی ای او ہیلتھ وسیم اقبال نے اجلاس کو ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔اجلاس میں یہ فیصلے ہوئے کہ محکمہ ہیلتھ روزانہ کی بنیاد پرجہلم کے مختلف علاقوں میں سپرے کر ے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہلم کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی،اسی طرح کالجز میں مہم جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button