پنڈدادنخان
پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پنڈدادنخان پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری ، ایک ملزم چرس سمیت گرفتار، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق شہباز احمد ASI تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم محمد اسلم ولد کرم دین سکنہ پرانی فیکٹری ڈنڈوٹ کالونی سے 260گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔