پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے گاؤں سروبہ میں صوبائی حکومت کی 71 کنال 8 مرلے سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی

پنڈدادنخان: تحصیل بھر میں مقبوضہ سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں نواحی گاؤں سروبہ میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا۔

محکمہ ریونیو سمیت تھانہ للِہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، سروبہ گاؤں میں 71 کنال 8 مرلے زرعی اراضی جو صوبائی حکومت کی ملکیتی تھی کو واگزار کرایا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں مقبوضہ سرکاری زمینوں کو واگزار کرانا کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر بھی مقبوضہ سرکاری زمینیں کی نشاندہی متعلقہ محکمہ کرے گا وہاں پر فوری کارروائی ہو گی۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا نے کہا کہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اس سلسلہ میں تمام ہدایات واضع ہیں۔ سماجی حلقوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button