پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان اور گر دونواح میں خود ساختہ مہنگائی نے انت مچا دی

پنڈدادنخان:  تحصیل پنڈدادنخان اور گر دو نواح میں خود ساختہ مہنگائی نے انت مچا دی۔منافع خوروں نے سرکاری افسران کی بار با ر تبدیلی کا خوب فائدہ اٹھایا ہوا ہے اشیا ضروریات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔غریب دیہاڑی دارمزدور شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جب سے نگران حکومت بنی ہے اور سرکاری افسران کے تبادلے جیتنی تیزی سے ہو رہے ہیں۔تو اس کا فائدہ منافع خوروں نے خوب اٹھایا ہوا ہے۔اور من مانے ریٹ وصول کر کے انت مچائی ہوئی ہے۔اشیا ضروریا ت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔بھنڈی توری جوکہ کچھ عرصہ قبل چالیس رو پے کلو مل رہی تھی اب چالیس رو پے پاؤ مل رہی ہے۔یہی حال دوسری سبزیوں، پھل فروٹ اور چھوٹے بڑے اور مرغی کے گوشت کا بھی ہے۔جوکہ غریب صارف کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ناجائز منافع خوروں نے اپنی من مرضی کے ریٹ لگا رکھے ہیں۔کیونکہ ان کو اب کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔

تحصیل پنڈدادنخان کے زرعی رقبہ میں ہر قسم کی سبزی کاشت کی جاتی ہے اور زیادہ تر سبزیاں لوکل پیدوار ہے ۔لیکن ان سبزیوں کی قیمتیوں میں کئی گنا اضافہ نگران حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟ پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر کے نرخوں میں بھی پچاس روپے کلو تک فرق ہے جبکہ یہ جڑواں شہر ہیں۔غریب دیہاڑی دار لوگوں کو اس خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کا گذر اوقات بہت ہی مشکل ہو گیا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہی کہ اس خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button