شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا

0

پنڈدادنخان: خوشیوں والا گھر ماتم میں تبدیل، نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ ، فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا، فائرنگ بارات کی رخصتی کے وقت کی جارہی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقے واڑہ سدووال میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ندیم نامی 24 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ لواحقین کے مطابق برات کی واپسی پر محمد ندیم بن محمد اقبال سکنہ ساؤوال فائرنگ کر رہا تھا کہ پستول میں گولی پھنسنے کے باعث بیک فائر کا شکار ہو گیا۔

حافظ نوید بارات لے کر محمد شریف کے گھر گیا ہوا تھا، فائرنگ بارات کی رخصتی کے وقت کی جارہی تھی ۔ مقتول کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان پہنچا دیا گیا۔ نوجوان کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا لیکن پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش قبضہ میں لے لی۔ شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی معمول بن گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.