سوہاوہ

پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ کا ورکرز کنونشن، تنظیمی عہدیداران اور ورکرز کی بھرپور شرکت

سوہاوہ: پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، ورکرز کنونشن میں جنرل سیکرٹری ضلع جہلم سید اظہر محمود زیدی کی زیر نگرانی منعقدہ کنونشن میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب ندیم افضل بنٹی، فنانس سیکریٹری شمالی پنجاب سید رفعت محمود زیدی سمیت تحصیل صدر سوہاوہ چوہدری ناصر، جنرل سیکرٹری مختار شاہ، صدر ٹاون کمیٹی سید مجتبیٰ شاہ اور جنرل سیکرٹری غلام حسین مغل نے شرکت کی۔

ورکرز کنونشن میں ڈومیلی سے وائس چیئرمین ملک منیر، جنرل کونسلرز ملک محمد اسلم، ملک عجائب، حاجی سردار، یو سی نگیال سے سابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ سہیل، یو سی ججیال سے وائس چیئرمین راجہ نعیم، جنرل کونسلرز راجہ منشاء، ملک عجائب، یوسی پھلڑے سیداں سے سابق امیدوار برائے چیئرمین ملک بنارس، یو سی پیل بنے خان چوہدر جاوید افضل، جنرل کونسلر چوہدری ساجد، یوسی پنڈ متے خان سے کونسلر پرویز شاہ، سابق کونسلر ڈھلاڑ چوہدری عرفان کے علاوہ تنظیمی عہدیداران و ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ان شاء اللہ ورکرز کو عزت ملے گی۔ ورکرز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شمالی پنجاب ندیم افضل بنٹی، فنانس سیکریٹری شمالی پنجاب سید رفعت محمود زیدی پر مشتمل ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ کمیٹی منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ پنجاب حکومت نے ہر ضلع کے لئے 8 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا ہے جو منتخب نمائندوں کے ذریعے علاقہ کی ترقی کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی اس ضمن میں ورکرز کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک خصوصی ڈسپلنری کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس میں تین ارکان ڈومیلی کے علاقہ سے اور تین ارکان سوہاوہ کے علاقہ سے شامل کئے جائیں گے۔

سید اظہر محمود زیدی نے کہا کہ آج کے ورکرز کنونشن کے انعقاد کا مقصد تمام ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کا اعادہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر کے جنرل الیکشن اور پنجاب میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے راہیں ہموار کرنا ہے۔

ورکرز کنونشن کا کامیاب انعقاد کرانے پر تمام ورکرز نے سید اظہر محمود زیدی اور سینئر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button