پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان بار ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل؛ راجہ ضمیر احمد بشیر بلا مقابلہ صدر منتخب

پنڈدادنخان: بار ایسوسی ایشن پنڈ دادنخان کے انتخابات مکمل، راجہ ضمیر احمد بشیر بلامقابلہ صدر جبکہ چوہدری اسد بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان یار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا 2 جنوری 2020 آخری دن تھا جبکہ انتخابات کی پولنگ 11 جنوری کو ہونی تھی۔
دونوں گروپوں نے متفقہ رائے سے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران منتخب کر لیے جن میں راجہ ضمیر احمد بشیر بلامقابلہ صدر، چوہدری اسد جنرل سیکرٹری، راس مسعود بھٹی نائب صدر، فنانس راجہ اختر ایڈووکیٹ، جوائنٹ سکرٹری خواجہ مسعود جبکہ لابریرین آڈیٹر چوہدری سیلم منتخب ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button