پنڈدادنخاناہم خبریں

احساس امداد پروگرام؛ ایزی پیسہ و دیگر انعامی سکیموں کے نام پر نوسرباز اور فراڈیئے متحرک ہوگئے

پنڈدادنخان: احساس امداد پروگرام، ایزی پیسہ و دیگر انعامی سکیموں کے نام پر نوسرباز اور فراڈیئے متحرک ہوگئے،سادہ لوح عوم کے موبائل نمبروں پر میسجز بھیج کر مختلف نمبروں سے کال کرکے رابطہ نمبر دے کر عوام کو لوٹنے میں مصروف ،عوام کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قانونی کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے احساس پروگرام کے نام پر نوسرباز سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کرنے میں مصروف ہیں۔ 03021286177سمیت دیگر نمبروں سے میسج کیا جاتا ہے کہ آپ نے احساس پروگرام نے 8171پر احساس پروگرام کے لیے میسج کیا تھا جس پر حکومت کی جانب سے 40ہزار روپے کی امدادمنظور کر لی گئی ہے، آپ ان نمبروں 03028859493 ,03091518867 ,03201223961 پر کال کرکے رابطہ کریں۔

دوسری جانب ایزی پیسہ و دیگر انعامی سکیموں کے نام پر نوسرباز اور فراڈیئے متحرک ہیں جوکہ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ میسج میں اپنی مرضی کی رقم لکھ کر خود کو غریب ظاہر کرتے ہیں اور سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کے مبینہ طور پر ریٹیلر شاپس والوں کی ملی بھگت سے یا بائیو میٹرک میشن کے ذریعے موبائل اکاونٹ سے پیسے نکال لیتے ہیں۔

عوام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کہ اس جھوٹ فراڈ اور نوسربازمتحرک گرہوں کے خلاف تحقیقات کروا کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے جو کہ عوام کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ حکومت کا نام استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button