جہلم

پوسٹ گرایجویٹ ڈگری کالج جہلم میں الفتح فٹ بال کلب کے زیرنگرانی 8 روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

جہلم: پوسٹ گرایجویٹ ڈگری کالج جہلم میں الفتح فٹ بال کلب کے زیرنگرانی آٹھ روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ آٹھ روز تک جاری رہا، فائنل میچ کونسل فٹ بال کلب اور برادر فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں کونسل فٹ بال کلب نے 0/ 3 سے میچ جیت لیا۔
فائنل میچ میں رنر اپ اور جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی راجہ کامران حیات چیئر مین یونین کونسل چک خاصہ نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے میچ شورع ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مہمان خصوصی کا تعارف کروایا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ کامران حیات فٹ بال کو کک لگا کر فائنل میچ کا آغاز کیا میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر راجہ کامران نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں میں شور اجاگر کرنا ہے تاکہ آنے والی نوجوان نسل آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور ہوتی جارہی ہے ایسے ایونٹ کرواے جاہیں تا کہ میدان آباد ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button