سوہاوہ

میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی معنی خیز سرد مہری، ڈینگی سپرے کیلئے لاکھوں روپے کا فنڈ آیا لیکن سپرے کہیں دکھائی نہ دیا

پڑی درویزہ: ڈینگی سپرے کے لیے لاکھوں روپے کا فنڈ آیا لیکن سپرے کہیں دکھائی نہ دیا، میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی معنی خیز سر د مہری، ڈی سی ضلع جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے موسم برسات میں ڈینگی بخار کی وبا پر قابو پانے لیے سوہاوہ شہر میں سپرے کے لیے لاکھوں روپے کا فنڈ موصول ہوا لیکن پورے شہر میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے کسی جگہ سپرے نہیں کیا گیا ۔ شہر کے ہر گلی محلہ میں گندگی کے ڈھیر کھلے عام پڑے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ گرمی اور حبس کی وجہ سے خطرناک قسم کی بیمایوں کسی وقت بھی پھیل سکتی ہیں۔

سوہاوہ شہر کی 15وارڈوں سے عوامی سماجی حلقوں نے مشترکہ طور پر میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی معنی خیر خاموشی پر گہری تشویش کا آغاز کیا ہے نیز اس صورت حال کے متعلق ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سے مطالبہ کیا گیا ہے میونسپل کمیٹی کی سست روی کا نوٹس لیا جائے اور ہدایت کی جائے کہ سوہاوہ شہر میں ڈینگی سپرے کا جلد از جلد انتظام کیا جائے تا کہ مستقبل میں کوئی مہلک بیماری نہ پھیل سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button