جہلم

حکومت پنجاب بنیادی اور اعلی تعلیمی سہولیات عام کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں، ایجوکیشن ٹیم سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کمزور شعبہ جات کو بہتر کرے جبکہ پہلے سے مضبوط شعبوں میں بھی مزید بہتری لائی جائے۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین، ڈی ایم او افضل حیات اور محکمہ تعلیم سے دیگر افسران موجود تھے ۔اجلاس میں تعلیمی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی لاگت سے بنیادی اور اعلی تعلیمی سہولیات عام کر رہی ہے ، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں اور معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل این ڈی بہتر بنانے کیلئے محنت کی جائے اور انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں کمزور طلبہ و طالبات پر خصوصی توجہ دی جائے ، ہیڈ ٹیچرز این ایس بی فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button