جہلم

عشق مصطفیﷺ سے سرشار زندگی گزارنا اہل ایمان کا شیوہ ہے اور ایمان کامل تحفظ مقام مصطفیﷺ میں ہے۔ علامہ غلام سرور نورانی

جہلم : عشق مصطفیﷺ سے سرشار زندگی گزارنا اہل ایمان کا شیوہ ہے اور ایمان کامل تحفظ مقام مصطفی ﷺ میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قطب زمانہ امام الشّاہ احمد نورانی ؒ نے قومی اسمبلی میں پہلی آواز حق ختم نبوت کیلئے بلند کی تھی۔

خطیب اہلسنت علامہ غلام سرور نورانی نے ادارہ اسلامیہ نورانیہ کے زیر اہتمام یوم تحفظ ختم نبوت پر دورانِ خطاب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور قبلہ عالم سیدنا پیر مہر علی شاہ گولڑوی ؒ نے مرزا قادیانی کو شکست فاش دے کر عبرتناک انجام تک پہنچایا تو امام الشّاہ احمد نورانی ؒ نے قانونی طور پرقادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوا کراپنا منصبی فریضہ سرانجام دینے پر اپنے عشق مصطفی ﷺکا ثبوت دیا۔ ہر عاشق رسولﷺ جان ِ دو عالمﷺ پر تن من دھن کی قربانی دینا اپنا جذبہ ایمانی سمجھتا ہے۔ پوری دنیائے اسلام کے حکمرانوں کا متحد و منظم ہو کر سید الانبیاء ﷺ کی غلامی میں تحفظ ناموس مصطفٰی ﷺ کا فریضہ سرانجام دینا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

علامہ نورانی نے مزید کہا کہ تعلیماتِ سرکارِ دوعالم ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا کی پریشانیوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور اتفاق و اتحاد سے ہم اپنے ماحول کو پرسکون بنا سکتے ہیں، جذبہ ایثار اور قوتِ برداشت ایک انمول ہیرا ہے۔ ۷ ستمبر ۱۹۷۴ ؁ء میں امام الشاہ احمد نورانی ؒ اور جملہ علماء حق کے کردار کو آج پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ سنیوں کی مفاد پرست قیادت کی بیداری کیلئے میر اصرف اتنا ہی پیغام شاید کافی ہو کہ آج کا رائٹر تحفظ ختم نبوت اور ۷ ستمبر ۱۹۷۴ ؁ء کے بیان میں امام الشّاہ احمد نورانی ؒ کا نام تک نہیں لے رہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button