ملک بھر کی طرح دینہ میں 54 واں یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

0

دینہ: دینہ میں 6ستمبر یوم دفاع اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد،میونسپل کمیٹی دینہ میں پرچم کشائی کے بعد ریلی نکالی گئی،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری اور سی او میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد کی قیادت میں ریلی میونسپل آفس سے دینہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں سکول کے طلباء ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول میانہ محلہ میاں محمد اشفاق و دیگر اساتذہ ،معروف صحافی رضوان سیٹھی، شاداجٹ، میاں ندیم ،چوہدری الطاف ،سہیل انجم قریشی ،چوہدری محمد افضل سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت ،ریلی میں پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضاء گونج اُٹھی۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مادرِ وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنے سپوت ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے قربان کئے۔

انہوں نے کہا کہ1965میں بھار ت نے طاقت کے نشے میں چوروں کی طرح پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے جوانوں کی بہادری اور شجاعت کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ،کشمیر میں جاری بھارتی دہشتگری کا پر فورم پر ڈٹ کرمقابلہ کریں گے بھارت کا کشمیر پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد نے کہا کہ سلام ہے ان ماؤں کو جنھوں نے چٹان جیسے حوصلوں کے حامل نوجوانوں کو جنم دیا یہی وہ نوجوان ہیں جن کی سخت کوششیں اور عرق ریزی نے صحراؤں میں پھول کھلائے ،ان نوجوانوں کی بدولت ہم آج ملک پاکستان میں چین کی سانس لے رہے ہیں ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے مظالم سے کشمیریوں کے جذبہ ہائے آزادی کو نہیں دبا سکتا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.