دینہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ہوٹل سے ہزاروں روپے مالیت کے گیس کے 3سیلنڈر لے اُڑے

0

دینہ: دینہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ہوٹل کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کے گیس کے 3سیلنڈر لے اُڑے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ منگلا روڈ پر راجہ مارکیٹ میں واقع سید نیئر عباس شاہ کے ہوٹل کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کے 3گیس کے بھرے سیلنڈر لے اُڑے۔

مالک سید نیئر عباس جب صبح آیا تو دیکھا کہ ہوتل کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سیلنڈر غائب تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.