دینہ میں پرانی رنجش پر 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے راہگیر سمیت 7 افراد شدید زخمی

0

دینہ کے نواحی علاقہ میں پرانی رنجش پر 2گروپوں میں تصادم ،اندھا دھند فائرنگ سے راہگیروں سمیت 7افراد شدید زخمی، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،زخمیوں کو دینہ اور جہلم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دینہ کے نواحی علاقہ بوہڑیاں اڈا پر 2گروپوں میں پرانی رنجش کی بناء پر تصادم ہوا جس میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر کم عمر لڑکے سمیت7افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں چوہدری بشارت حسین جوئیہ کا بیٹا شاہ میر، حمزہ خلیل، محبوب خان ،متین حسین ، سدھیر ، پرویز ،اویس اور عبدالمتین شامل ہیں ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا۔

زخمیو ں کو فوری طور رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا جبکہ راہگیر کم عمر لڑکے متین کی حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.