جہلم

پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کے بارے شکایات کیلئے شکایت سیل جہلم میں قائم نہ ہوسکا

جہلم: پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کے بارے شکایات کے لئے حکومت پنجاب کا شکایت سیل جہلم میں قائم نہ ہوسکا، شہری اندراج کے لئے دربدر۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق یونین کونسلزدفاتر جن کو اب فیلڈ آفس کے نام سے منسوب کر دیا گیاہے ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام کردیا گیا ہے ، اس حکم کی رو سے فیلڈ آفس میں کام کرنے والے عملے کی پوسٹنگ ٹرانسفر جزا سزا محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کرنے کا مجاز ہوگا۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پیدائش اموات نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن سے متعلق ضلعی سطح پر ایک شکایت سیل دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں قائم ہونا تھا ، جو کہ تاحال قائم نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ، سائلین یونین کونسلز جن کو اب فیلڈ آفس کے نام سے منسوب کیا گیاہے کے چکر لگا لگا کر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

اس حوالے سے سائلین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم میں بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے دفتر میں سہولت مہیا کی جائے تاکہ شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button