سوہاوہ

موسم کو بہتر رکھنا اور موسمی تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ علی اصغر

سوہاوہ کے نواحی گاؤں نیو خیرآباد میں مسلم ہیڈز کے زیراہتمام علاقے کی بہتری اور موسمی تبدیلی کیلیے تقریب منعقد ہوئی۔

یہ تقریب برٹش کونسل کے تعاون سے منعقد ہوئی، اس تقریب میں علاقے کی سماجی شخصیات اورگاؤں کے ہرفرد سمیت بچوں نے شرکت کی اور پودے لگاکرشجرکاری مہم کاآغاز کیاگیا۔

اس مہم کے تحت بارہ سو پودے لگائے گئے اور گاؤں کی کمیٹی بنائی گئی جو ان پودوں کی نگرانی کرے گی، ان کو پانی وغیرہ دے گئی۔

علی اصغر مسلم ہینڈز نے کہاکہ ماحول کو بہتر رکھنااور موسمی تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ان درختوں سے علاقے کی خوبصورت بھی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button