دینہاہم خبریں

حساس ادارے کا سابقہ ملازم نوسر باز کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی سے محروم، نوسرباز رفوچکر

دینہ: حساس ادارے کا سابقہ ملازم نوسر باز کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی سے محروم ،نامعلوم شخص کی کال پر معلومات فراہم کی اور دوسرے ہی لمحے نجی بینک سے نوسر باز پیسے نکلوا کر رفو چکر،نجی بینک معلومات دینے سے گریزا ں ،ٹال مٹول سے کام لینے لگے ، متاثرہ شخص کا احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حساس ادارے کے سابقہ ملازم محمد امین سکنہ کالا گجراں کو نامعلوم شخص کی کال آئی جس میں نوسر باز نے محمد امین سے اس کے بینک اکاؤنٹ کے متعلق تمام معلومات حاصل کر لی اور اگلے ہی لمحے محمد امین کے بینک سے اس کی تمام پینشن کی جمع پونجی نکلوا کر رفو چکر ہو گیا ۔

اس متعلق جب بینک سے رابطہ کیا گیا تو بینک نے معلوم دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا ،متاثرہ شخص کا کسی قسم کی سنوائی نہ ہونے پر احتجاج ،اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button