دینہ

سیشن جج محمد مسعود اختر اور ڈپٹی سیکرٹری امیر علی برقہ کا ہمراہ فیملی منگلا اور روہتاس کا دورہ

دینہ: سیشن جج محمد مسعود اختر اور ڈپٹی سیکرٹری امیر علی برقہ کا ہمراہ فیملی منگلا اور روہتاس کا دورہ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ راجہ محمد سلیم نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج محمد مسعود اختر اور ڈپٹی سکیرٹری امیر علی برقہ ہمراہ فیملی نے منگلا اور قلعہ روہتاس کا دورہ کیا اور تاریخی مقامات کی سیر کی ،اس دورے کی میزبانی راجہ محمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کی۔

سیشن جج مسعود اختر اور ڈپٹی سیکرٹری امیر علی برقہ نے کہا کہ تاریخی مقامات ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کرنے چاہیے ۔

انہوں نے بہترین میزبانی پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ راجہ محمد سلیم اور سید گلزار شاہ کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button