پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں قتل کے ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ

پنڈدادنخان: ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد افضل کی عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت اور5لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی، عدم ادائیگی جرمانہ چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم خالد محمود ساکن کندوال نے زمین کے تنازعہ پر محمد بشیر ساکن کندوال کو قتل کر دیا، جج محمد سجاد ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادن خان کی عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم خالد محمود کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی، عدم ادائیگی جرمانہ چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

ملزم کی طرف سے راجہ شکیل ایڈوکیٹ جبکہ مدعی کی طرف سے چوہدری محمود اختر ایڈوکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی سٹیٹ کونسل کی رف سے صفدر مغل نے پیروی کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button