ڈاکٹر غلام حسین کی کتاب ’’میری داستان جدوجہد‘‘ سنہری یادوں کا مجموعہ ہے۔ پیر عرفان الحق

0

جہلم: سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین کی کتاب ’’میری داستان جدوجہد‘‘ سنہری یادوں کا مجموعہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’تزکیہ‘‘ کے میزبان اور مائی ناز روحانی پیشوا پیربابا عرفان الحق نے سرفراز ملک سے کتاب کا تحفہ وصول کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کتاب کے مختلف صفحات دیکھے اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین صاحب اورسرفراز ملک کاکتاب جیسے شاندار تحفہ پرشکریہ ادا کیا۔

پیربابا عرفان الحق نے سرفراز ملک سے کتاب کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور ڈاکٹر صاحب کے ساتھ بیتے وقت کو یاد کیا۔ پیر عرفان الحق مریضوں کا فری روحانی علاج کرتے ہیں ، مختلف شہروں سے لوگ ان سے مستفید ہونے کیلئے آتے ہیں۔اس سے پہلے سرفراز ملک نے ایک نجی ہوٹل میں ’’کاروباراور اسلام‘‘ کے عنوان پر پیربابا عرفان الحق کا ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا تھا ۔

یاد رہے کہ ڈاکڑ غلام حسین پہلی دفعہ 1970میں قومی اسمبلی کے ممبر بنے۔1972میں نیشنل ہیلتھ کمیٹی آف پاکستان کا ممبر بنے، اس کے بعد میں 1973 میں آئین ساز کمیٹی کا ممبر رہے، 1972-74 ڈپٹی سیکرٹری جنرل PPP اور گورنرپنجاب کے ایڈوائزر بھی رہے۔1977 میں ایک بار پھر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑااور کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔اس کے بعد وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی کیبنٹ میں وفاقی وزیر ریلوئے کے عہدے پر فیض رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری 1977 سے 1985 تک رہے۔1980 میں حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل ضیاء الحق کے دور میں جلا وطن کر دیئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.